چکوال: طالبعلم سے معلم کی مبینہ زیادتی، بچے نے 25 دن بعد مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو بتایا
چکوال میں مدرسے کے طالب علم سے معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے زیادتی کے بعد بچےکے مدرسہ چھوڑنے پرپابندی لگادی تھی، 25 روزکے بعد بچےنے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو زیادتی کا بتایا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں پیپلزکالونی سےڈیلیوری بوائزکو لوٹنےوالے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لڑکی سمیت ملزمان نےگزشتہ رات عبداللہ پل پر ڈیلیوری بوائے کو لوٹا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=kbHvENA1wyI