مہمند پریس کلب نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس
مہمند پریس کلب نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس، صحافیوں کا استعداد کار بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام، صحافیوں کے لئے ٹریننگ ورکشاپس اور فیلوشپ پروگرام متعارف کرانے کا عزم۔ فیلڈ میں ہر ممبر کو کوریج کے یکساں مواقع فراہم کرینگے۔ صدر سعید بادشاہ مہمند۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ مہمند پریس کلب نومنتخب کابینہ کا پہلا تعارفی اجلاس ہفتہ کے روز زیرصدارت سعیدبادشاہ منعقد ہوا۔
جس میں جنرل سیکرٹری فوزی خان مہمند، سینئیر نائب صدر مشترم خان خپلواک، نائب صدر گل محمد مہمند، فناس سیکرٹری ابوذرخان اور آفس سیکرٹری رحمت عالم خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کابینہ کی طرف سے حوالہ کردہ ریکارڈ اور کاغذات کا جائزہ لینے کے بعدمتعلقہ کابینہ ممبران کو حوالے کردی گئی۔ اجلاس میں صدر سمیت تمام کابینہ ممبران نے سال 2025 کے لئے آئندہ کے لائحۂ عمل پر اظہار خیال کیا۔
جس میں ڈی سی مہمند سے ماربل سٹی میں پلاٹس دینے اور ایم این اے کے اعلان کردہ سولر سسٹم کی فراہمی پر زور دیا گیا اورکہا کہ دور جدید میں ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہونے کے لئے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لئے صحافیوں کو جدید آلات کی فراہمی ہماری ترجیح ہوگی۔ مہمند پریس کلب اور اجتماعی مفاد کے لئے تمام ممبران سے تجاویز اور مشاورت لی جائیگی۔