14

بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) چیئر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ڈی پی او آفس آمد

بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) چیئر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ڈی پی او آفس آمد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) چیئر پرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ڈی پی او آفس آمد۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی اواسماعیل کھاڑک نے استقبال کیا۔انہوں نے یادگارہ شہداء پر پھولو ں کی چادر چڑھائی اور ڈی پی او کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ضلعی پولیس کی کارکردگی اور کرائم کنٹرول بارے تفصیلی بریفنگ دی

اور عوامی ریلیف بارے پولیس انیشیٹوز اور اقدامات بارے آگاہ کیا۔بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین نے پولیس کارکردگی پر اطیمینان کا اظہارکیااور ڈی پی او خانیوال کو شاباش دی۔بعدازاں بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری نے ڈی پی او آفس میں فیڈ بیک برانچ اور سیف سٹی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہو ں نے ڈی پی او کی تعریف کرتے ہوئے فیڈ بیک انشیٹیو کو سراہا۔ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے پولیس خدمت مرکز خانیوال اور پولیس انیشیٹوز کہنہ خانیوال کا بھی وزٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں