40

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کا عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلے کے خلاف اختجاج

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کا عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلے کے خلاف اختجاج 

ضلع مہمند ۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع مہمند کا عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلے کے خلاف اختجاج ۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنما فخر عالم مہمند ، خافظ رحیم شاہ ، ، یو تھ ایم پی اے محمد یونس خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں سنائے جانے والے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی علامتی احتجاج سے مہمند پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سنائے جانے والے جج پر سپریم کورٹ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ مذکورہ فیصلہ میں انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں۔ مقررین نے کہا کہ واٹس ایپ اور باہر سے فیصلے نہیں مانتے عمران خان کے خلاف فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
کارکنوں کا القادر ٹرسٹ جعلی فیصلہ نامنظور ، عسکری عدالتی فیصلے نامنظور ،بند کمروں کا فیصلہ نامنظور ، رہا کرو عمران خان کو رہا کرو،کالا قانون سیاہ فیصلہ نامنظور کے نعرہ بازی کررہے تھے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض اور کرائم انوسٹی گیشن کے اکاؤنٹس میں مشترکہ طور پر منتقل کر دی گئی تھی اور برطانیہ کے عدالت نے بھی اس کا کلئیرنس کر دیا ہے اس میں ملک کے تمام صوبوں کو اپنے اپنے شیئر ز مل گئیں ہیں تو پھر کرپشن کہا ں پر ہوئی ہے دراصل میں موجودہ حکومت اسلامی یونیورسٹی کو بند کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ یونیورسٹی سابق وزیراعظم عمران خان نے بنایا ہے ۔انہوں نے کہا عطا ء تارڑ کہتے ہے کہ 190ملین پاؤ ند ایک بڑا ڈھاکہ ہے اگر یہ ڈھاکہ ہے تو وہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ کہ بشری بی بی اور خان صاحب نے مذکورہ رقم میں کہاں پر کرپشن کی ہے تو اس کی ثبوت منظر عام پر لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں