ہیپاٹائٹس بی پازیٹو مریضوں کے لیے فری ڈائیلائسز رجسٹریشن جاری
شجاع آباد ( بیورو رپورٹ) الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کے چیئرمین اور شیخ الحدیث حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی کی نگرانی میں توسیع شدہ الفاروقیہ میڈیکل کمپلیکس (الفاروقیہ فری ڈائیلائسز سنٹر اور خواتین ہسپتال گائنی و جنرل پریکٹس) کا شاندار افتتاح 26 اپریل 2025ء بروز ہفتہ، سہ پہر 4 بجے جامعہ فاروقیہ، پرانا ملتان روڈ، شجاع آباد میں ہوگا۔
اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور سی پی او صادق علی ڈوگر سی اوہیلتھ ڈاکٹرریاض احمدسہو کیپٹن (ر)ندیم اجودچشتی سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی شرکت فرمائیں گے۔
الفاروقیہ ٹرسٹ کی جانب سے صحت عامہ کے فروغ کے اس منصوبے کے تحت ہیپاٹائٹس بی پازیٹو (+B)، سی پازیٹو (+C) اور سی نیگیٹو (-C) مریضوں کے لیے علیحدہ یونٹس، چار نئی مشینوں کے اضافے کے بعد مجموعی طور پر گیارہ ڈائیلائسز مشینیں، صرف خواتین عملے پر مشتمل خواتین ہسپتال اور نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں فلاحی خدمات کا ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ہیپاٹائٹس بی پازیٹو مریضوں کے لیے فری ڈائیلائسز رجسٹریشن جاری ہے۔
درایں اثناء جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کی مجلس شوری کاسالانہ اجلاس مؤرخہ ۲۵اپریل بروزجمعۃ المبارک منعقدہورہاہے۔اجلاس میں ملک بھرسے ممتازعلماء کرام اورمختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ارکان شوری جامعہ کی تعلیمی تعمیری مالیاتی اوررفاہی کارکردگی کاجائزہ لیں۔نیزنئے منصوبہ جات کی منظوری بھی دیں گے اس موقع پرجامعہ کی سٹاف کالونی میں اساتذہ کرام کے رہائشی مکانات کی تعمیرکی سنگ بنیادرکھیں گے نیزنئے شروع ہونے والے رفاہی شعبہ جات کاجائزہ لیں گے۔