Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید نے 2 کروڑ 90 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھلہ بجاڑ روڈ کا افتتاح کر دیا

وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید نے 2 کروڑ 90 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھلہ بجاڑ روڈ کا افتتاح کر دیا

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید نے 2 کروڑ 90 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھلہ بجاڑ روڈ کا افتتاح کر دیا۔بجاڑوی ہاوس میں استقبالیہ تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت چوہدری قاسم مجید سے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم اپ ریز ہونے کے بعد ڈھلہ بجاڑ روڈ شدید خستہ حالی کا شکار تھی پی پی کے سینئر راہنماوں چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی ۔چوہدری رخسار احمد بجاڑوی کی درخواست پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے روڈ کا کام شروع کروایا اور روڈ کو نئے سرے سے روڈ اور ساہیڈ دیواریں بنواہیں اور تقریبا 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے روڈ کو ٹھیکیدار حبیب الرحمن نے مکمل کیا۔

اسلام گڑھ بازار میں روڈ کی روڈ کا افتتاح کیا گیا اور اس کے بعد بجاڑوی ہاوس میں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔استقبالیہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی ۔ایس ایچ او اسلام گڑھ وقار امین ۔کونسلر چوہدری محمد عارف۔کونسلر چوہدری طالب حسین۔کونسلر رجب ۔سابق کونسلر چوہدری محمود احمد قاضی ۔ چوہدری صوفی محمد یعقوب گجر۔سابق امیدوار چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ۔محمد اکرم بھٹی۔ٹھیکیدار محمد سرفراز ۔چوہدری محمد لطیف ۔ٹھیکیدار چوہدری ساجد محمود ۔حاجی محمد حنیف بجاڑوی۔چوہدری نثار بجاڑوی چوہدری ساجد بجاڑوی۔حاجی خادم حسین۔حاجی مشتاق احمد اور دیگر کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ بجاڑ سے ہمارا خاص رشتہ ہے چوہدری محمد رفیق بجاڑوی ایک تاریخ ساز شخصیت تھے

انھوں نے علاقے کے لیے بڑی خدمات سرانجام دیں۔مجھے خوشی ہے کہ ڈھلہ بجاڑ کی اس روڈ کو مکمل کیا گیا۔سب لوگوں کو سفری اسانی ملی۔بہت سی روڈز پر جلد کام شروع ہو رہا ہے پرانا اسلام گڑھ۔کلیال بینسی روڈ ۔اور دہگر بہت سی روڈز پر جلد کام شروع ہو گا۔عوامی خدمت میرا مشن ہے آہندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی اور اکیلے حکومت بناے گی۔نیونسپل کمیٹی اسلام گڑھ سے ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی نے چوہدری قاسم مجید کا روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا اور دیگر تمام مہمانوں کی شرکت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version