76

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہر سال کی طرح خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے مرکزی چئیرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری عبدالرحمٰن عاصی نے روزنامہ پاکستان پوائنٹ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ یکم مئی 2025 بروز جمعرات صبح 10 بجے اس ضمن میں ضلع کونسل ہال کمپنی باغ شیخوپورہ میں پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں ضلع شیخوپورہ بھر سے کثیر تعداد میں مزدور شرکت کریں گے

تقریب کے بعد مزدور ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یومِ مزدور انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ ٹریڈ یونینز کے عہدیداران، مزدور رہنما اور محنت کش کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں