لاہور: پولیس کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست
لاہور: پولیس کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست
لاہور میں پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنےکے 23 ویں روز دھرنےکے شرکاء نے آج ایوان وزیر اعلیٰ کا رُخ کرلیا۔ شرکاء بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لوگ جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ، اس لیے ان کو پیچھے ہٹانا پڑا ، جن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔