لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر فائرنگ ہوئی ہے۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور وہ صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل تھے اور وہ احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنس کے نگراں جج بھی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر فوری کارراوئی کی جائے