127

جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اظہار یک جہتی پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے جسٹس اعجاز الاحسن کے مکان کے گیراج سے گولی کا خول برآمد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں