رحیم یار خان: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف سے صلح کا مشورہ دے دیا۔
رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ’خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک آدمی ہے، خان صاحب آپ کو اب پتہ چلا، نوازشریف بے چارہ بھولا شریف آدمی ہے اور میں خطرناک ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر یہ بات ہے تو خان صاحب نواز شریف سے صلح کرلیں، میں خطرناک آدمی یونیورسٹی، اسپتال، سڑک بناتا رہے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا، ملک خوشحال ہوگا‘۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ’جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور میں اسے ریگستان بنایا، ہم نے چولستان میں سولرپاورلگاکر اسے ترقی اور خوشحالی میں بدل دیا، نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے‘۔
بعد ازاں بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ’میاں صاحب آپ کو الیکشن سے دستبردار نہیں ہونےدیں گے ، آپ الیکشن لڑیں گے‘۔