پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا
اسلام آباد: پاکستان نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔
یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے تاہم گزشتہ روز افغان میڈیا نے بذریعہ سوشل میڈیا بتایا کہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے
The government of #Afghanistan rejects the decision of Pakistan Parliament for merging #FATA in to #KPK and asked for Consensus of the people on this issue.
— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) May 26, 2018
دوسری جانب افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
NSA Atmar due in Islamabad today: By Javed Hamim Kakar on 26 May 2018 KABUL (Pajhwok): National Security Advisor (NSA) Mohammad Hanif Atmar will travel to … read more https://t.co/kIjMSgI42J pic.twitter.com/xvuLdZf0pJ
— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) May 27, 2018
افغان صدارتی محل کے مطابق افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی جب کہ وفد ملاقات میں افغان پاکستان اور علاقائی صورتحال پر بات کرے گا۔