دو روز پہلے فاروق بندیال کو عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کا مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں شامل کیا تھا۔ 117

عمران خان نے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔

معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایک رکنی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فاروق بندیال کا تحریک انصاف میں شامل ہونا افسوسناک تھا، انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ریکارڈ رکھنے والے شخص کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، انہیں کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نعیم الحق پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی 3 دن میں حقائق چیئرمین کےسامنے رکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس سے قبل خوشاب کے ایک ٹرانسپورٹر فاروق بندیال کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصویر جاری ہونے پر سوشل میڈیا میں زبردست تنقید سامنے آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ فاروق بندیال ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم کے گھر پر ڈکیتی اور ریپ میں ملوث رہا ہے۔

اس جرم میں جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں فاروق بندیال کو سزائے موت بھی ہو چکی ہے، تاہم اداکارہ نے اسے معاف کر دیا تھا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ کے گھر ڈکیتی اور ریپ کا یہ کیس 1978ء میں سامنے آیا تھا، ان دنوں اس اداکارہ کی مشہور فلم آئینہ سامنے آئی تھی۔

ملزمان پر اداکارہ زمرد کے گھر پر ڈکیتی اور دیگر جرائم کا بھی الزام تھا، بعد یہ ملزمان پکڑے گئے اور ضیاء الحق کی فوجی عدالت سے انہیں سزائے موت سنائی گئی۔

تاہم اداکارہ شبنم نے اپنے وکیل ایس ایم ظفر کے توسط سے فاروق بندیال اور دیگر ملزمان کی سزا میں کمی کی اپیل کر دی تھی۔ فاروق بندیال کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ ایک معروف ٹرانسپورٹر ہے۔

دو روز پہلے فاروق بندیال کو عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کا مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں شامل کیا تھا۔
دو روز پہلے فاروق بندیال کو عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کا مفلر پہنا کر تحریک انصاف میں شامل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں