107

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود شہلیہ میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے والا نامزد ملزم گرفتار

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود شہلیہ میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے والا نامزد ملزم گرفتار

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود شہلیہ میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے والا نامزد ملزم کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار۔۔۔
محمد سعید ولد علی زمان سکنہ محلہ سراجیہ لاری آڈہ مانسہرہ اپنی بیٹی کی لاش کے ہمراہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں رپورٹ کی کہ ان کی بیٹی ارم بی بی زوجہ عقیل احمد کا نکاح ڈیڈھ سال پہلےعقیل احمد سے ہوا تھا۔
اور بیٹی کا شوہر اور اسکی ساس ہر وقت میری بیٹی سے لڑتے جھگڑتے تھے۔کل دوپہر کے وقت داماد عقیل احمد ہمارے گھر آیا اور ہمیں کہا کہ اپنی بیٹی کا فیصلہ کرو۔۔جس پر آج میری بیوی اور چھوٹا بیٹا انکے گھر گئیے اور بات چیت کر ہی رہے تھے کہ ان دونوں نے پھر میری بیٹی ارم بی بی کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔
بیٹی اپنےکمرے میں چلی گئ پیچھے سے اسکا شوہر اور ساس بھی اندھر گئے اور کچھ دیر بعد اندر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگی۔۔میری بیوی اندر گئ تو دیکھا کہ بیٹی کے شوہر کے ہاتھ میں ماچس اور ساس کے ہاتھ میں تیل کی بوتل پکڑی ہوئ ہے اور بیٹی کو آگ لگی ہوئ ہے۔ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ میری بیٹی فوت ہو گئ ہے۔
تھانہ صدر میں دونوں ملزمان کے خلاف 302/34ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اور ایف۔آئ۔آر میں نامزد ملزم عقیل کو گرفتار کے واقع کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں