Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چونیاں بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری اور واپڈا حکام کے درمیان جھگڑا

چونیاں بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری اور واپڈا حکام کے درمیان جھگڑا

چونیاں بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری اور واپڈا حکام کے درمیان جھگڑا




قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) چونیاں بار کے صدر اور جنر ل سیکرٹری اور واپڈا حکام کے درمیان جھگڑا ،دونوں فریقین زخمی ہوگئے ۔گزشتہ روز جنر ل سیکرٹری چونیاں بار عمران ڈوگر ایڈووکیٹ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ایس ڈی او رشید بخاری کے دفتر کسی کام کے سلسلہ میں گیا تو وہاں پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہو گیا جس پر عمران ڈوگر ایڈووکیٹ نے فون کرکے

صدر بار سردار ناصر ڈوگر اور دیگر ساتھیوں کو بلالیا جس پر دونوں پارٹیوں کے مابین جھگڑاطول پکڑ گیا ، لیسکو واپڈو حکام کے مطابق وکلاءنے ایکسین کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور وکلاءنے ملازمین پر تشدد کیا جس سے متعدد ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ صدر بار چونیاں ناصر ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ واپڈا ملازمین نے جنرل سیکرٹری ناصر ڈوگر اور اسکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی وکلاءزخمی ہوگئے ۔پولیس تھانہ چونیاں نے میڈیکل کے لئے دونوں پارٹیوں کو ڈاکٹ جاری کردیئے ہیں ۔پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میںلائی جائےگی۔

Exit mobile version