Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کا تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کا دورہ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کا تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کا دورہ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کا تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کا دورہ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کا تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کا دورہ، ڈی ایس پی کینٹ یاسین جنجوعہ کی عیادت بھی کی تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روزتھانہ سٹی ایبٹ آبادکا دورہ کیا

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ سٹی کے دورے کے موقع پرمالخانہ اور کوت کی چیکنگ کے دوران سرکاری اسلحہ، ایمونیشن اور مال مقدمات چیک کیے اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ سٹی کا جملہ ریکارڈ چیک کیا تمام ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں حوالات تھانہ کو چیک کیا گیا حوالات کی صفائی کے متعلق ضروری ہدایات دی دوران میس چیکنگ صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی رہائشی بیرکس اور کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں جبکہ مقدمات کی




تفتیش کے حوالے سے تفتیشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تفتیشی امور کی باریک بینی سے چھان بین کی جائے اورصاف شفاف بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے۔ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ میں موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے تھانہ میں آنے والے سائلین سے انتہائی خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مظلوموں کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جا سکے




دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے وزٹ کے بعد ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت، ڈی ایس پی کینٹ یاسین خان جنجوعہ کے دفتر تشریف لے گئے اور ان کی عیادت کے موقع پر ان کی صحت یابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہا رکیا جبکہ ڈی ایس پی کینٹ نے ضلعی پولیس سربراہ کا ان کے دفتر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔




Exit mobile version