نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں روٹری کلب اسلام آباداور چوہدری فضل الٰہی ٹرسٹ کی جانب سے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لئے فری میڈکل کیمپ لگایا گیا
اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں روٹری کلب اسلام آباداور چوہدری فضل الٰہی ٹرسٹ کی جانب سے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لئے فری میڈکل کیمپ لگایا گیا۔جس میں دانتوں، آنکھوں، شوگر، ہپاٹائٹس سی، بلڈ پریشر سمیت دیگربیماریوں کی چیک اپ کے ساتھ ٹیسٹس،فری ادویات اور عینکیں بھی دی گئیں۔ فری میڈکل کیمپ میں صحافیوں اور ان کی فیملیز نے کثیر تعدا دمیں شرکت کیں۔جس میں 511صحافیوں اور ان خاندان فری میڈیکل کیمپ میں سہولیات سے مستفید ہوئے
[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/isb-fs-news-1.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]
بد ھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں لگائے فری میڈکل کیمپ میں میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر خالد رحیم، ڈینٹل ڈاکٹر حسنین کاظمی، آئی اسپشلسٹ ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر عمان، لیڈی ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹرسندس ودیگر ڈاکٹر زنے صحافیوں کی معائنے کئے۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر طارق چوہدری، سیکرٹر ی این پی سی شکیل انجم اور نائب صد ربلال ڈار نے روٹری کلب کے صدرمحمد عثمان ایوب اور چوہدری فضل الٰہی ٹرسٹ کے صدرحاجی فضل الرحمن کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طے شدہ معاہدے کے تحت دونوں تنظیموں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی اسطرح کے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھے گے۔فری میڈیکل کیمپ میں موجو د صحافیوں اور انکی فیملیز ممبران نے کہا کہ پریس کلب ہمارا دوسراگھرہے این پی سی کی موجودہ قیادت نے صحافیوں کی صحت اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق واضح پالیسی کی تعریف کرتے ہیں۔روٹری کلب کے صدرمحمد عثمان نے کہا کہ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور مستقبل میں بھی پریس کلب کے صحافیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپس لگائیں گے۔چوہدری فضل الٰہی ٹرسٹ کے صدر حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ صحافی حضرات معاشرے کا آئینہ ہیں صحافت ایک ذمہ درانہ پیشہ ہے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے حکام بالا تک عوام کوصحت سے متعلق درپیش مسائل پہنچانے چاہئے۔ صدر طارق چوہدری اور سیکرٹری شکیل انجم کاکہناتھا کہ ہمارا مشن صحافتی کمیونٹی کو صحت، تعلیم اور ان کے بنیادی مسائل کو اجاگرکرنا ہیں۔صدرطارق چوہدری نے مزید کہا کہ موجودہ منتخب باڈی کا منشور صحافیوں کی صحت، تعلیم اورسکیورٹی ڈویلپمنٹ پر خصو صی مرکوز ہیں۔سیکرٹری شکیل انجم کا کہنا تھا کہ صحافی سفید پوش طبقہ ہیں دوسروں کی حقوق کے لڑنے والاصحافی بے شمار مجبوریوں سے دوچارہوتا ہے۔ہمار ااصل مشن صحافیوں کی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ پریس کلب کے نائب صدر بلال ڈار نے کہا کہ 31جنوری کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادکی جانب سے روٹری کلب اور چوہدری فضل الٰہی ٹرسٹ کے درمیان صحافیوں کے لئے پورے سال فری میڈیکل کیمپس سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستحط ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں تنظیموں کی طرف سے پریس کلب میں لگائے گئے کیمپ پر دلی شکرگزارہیں۔