اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کاکہناہےکہ ہمارے لوگوں کی جائز دولت ہے جسے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ملک میں واپس لانا چاہتے ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کوحرام کی دولت قراردیناافسوسناک ہے، ہمارے لوگوں کی جائز دولت ہےجسے ملک میں لاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسےاحتجاج کررہی ہے جیسے وہ کبھی آرڈینس نہیں لائی، آرڈیننس پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے۔
واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے بیرون سے سرمایہ واپس لانے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے جب کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔