اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی صورتحال، سرحدی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اجلاس کو سرحدی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی ملٹری آپریشنز نے افغان سرحد پر سیکیورٹی مؤثر بنانے اورفاٹا آپریشنز پر بھی بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس معاملے کے عالمی سطح پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی گئی