بھارتی مظالم نےدہشتگردی کامکروہ چہرہ بےنقاب کردیا ہے،ترجمان
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ آج کی بریفنگ اداسی کےساتھ شروع کررہا ہوں، بھارتی مظالم نےدہشتگردی کامکروہ چہرہ بےنقاب کردیا ہے، پاکستان نےبھارتی مظالم کی بھرپوراندازمیں مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف کہا کہ بھارتی افواج نے20 کشمیریوں کوشہید کیا،بھارتی فوج نے19سال سے27 سال کےنوجوانوں کوشہید کیا، شہید ہونےوالوں میں حافظ قرآن اورایم افل اسکالرزبھی موجود تھے، بھارتی افواج نے300سےزائد نہتےکشمیریوں کوزخمی کیا،پیلیٹ گنزسے40 افراد بینائی کھوبیٹھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کوجواب میں کشمیریوں کےساتھمکمل یکجہتی کااظہارکیا، قومی سلامتی کمیٹی نےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نےوزیراعظم کے کشمیر کونسل سے خطاب کے بارے میں کہا کہ وزیراعظم نےکابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی کےخصوصی اجلاس بلائے، کابینہ نےکشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کی قرارداد منظورکی، پاکستان نےدنیا کےاہم ممالک میں نمائندہ وفود بھیجنےکافیصلہ کیاہے، وزیراعظم نےزخمی افرادکےعلاج کےاخراجات برداشت کرنےکااعلان کیا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیرقانونی مسئلہ ہے، کسی ملک کےموقف بدلنےسےمسئلہ کشمیرکوفرق نہیں پڑتا، کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہے، انسانی حقوق کامسئلہ صرف پاکستان کانہیں بلکہ پوری دنیا کاہے، جوپیلیٹ گنزجانوروں پراستعمال کرنےکی اجازت نہیں،وہ پیلیٹ گنزانسانوں کےخلاف استعمال ہورہی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، کشمیری عالمی برادری سےیہ مظالم رکوانےکی توقع کرتےہیں۔
انہوں نے فلسطین کے بارے میں کہا کہ غزہ میں نہتےفلسطینیوں پراسرائیلی حملہ قابل مذمت ہیں، اسرائیل،فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے،عالمی برادری اسرائیل کوفلسطینیوں پرطاقت کےاستعمال سےروکے، اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں پردلی دکھ ہے،اسرائیلی بربریت میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی کیلئےدعاگوہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ فلسطین کی آزاد اورخودمختارریاست کےحامی ہیں، فلسطینی ریاست،1967ءسےقبل کی سرحدوں پرمشتمل ہو،مسئلہ فلسطین کایہی حل دیرپا،مستقل امن کاضامن ہوگا