پاکستان کےمجتبیٰ حسن نے بھارت سےننچکو کےذریعے اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ چھین لیا
پاکستان کے مجتبیٰ حسن نے ایک منٹ میں ننچکو کے ذریعے 118 اخروٹ توڑ کر بھارت کے پربھارکر ریڈی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
صدر پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی راشد نسیم کا کہنا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں مجتبیٰ کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
صدر پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی راشد نسیم نے بتایا کہ مجتبیٰ حسن نے فروری میں ریکارڈ بنا کر گنیز ورلڈ کی انتظامیہ کو ویڈیو بھیجی تھی جس کے تقریباً 3 ماہ بعد مجتبیٰ کو ریکارڈ کی تصدیق بذریعہ میل موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کے پربھارکر ریڈی نے ننچکو سے ایک منٹ میں 108 اخروٹ توڑے تھے جب کہ مجتبیٰ حسن نے ایک منٹ میں ننچکو کے ذریعے 118 اخروٹ توڑے۔
خیال رہے کہ یہ پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی کا 39 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے
#Pakistan Mujtaba Hasan's name inducted in @GWR most walnuts smashed with nunchaku in 1 min.. #India again is no more record holder. pic.twitter.com/oMjlk3nUVR
— Ali Hasan 🏅 (@AaliHasan10) May 20, 2018