121

عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی: سعید غنی

عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی: سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے

کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔

وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اپوزیشن جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بھی آڑتے ہاتھوں لیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر نے وزیر خارجہ بنایا جب کہ ایک باپ اور بیٹا کاغذ کا ٹکڑا اٹھا کر کہتے ہیں کہ انہیں پارٹی قیادت وراثت میں ملی ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو وراثت میں جمہوریت کی نگہبانی ملی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی جب کہ جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں نانا شہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا۔

صوبائی وزیر بلدیات نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے، لیکن عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں