118

عمران خان دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں،چوہدری نثار

عمران خان دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں،چوہدری نثار

رپورٹ فائزہ شاہ )عمران خان دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں،چوہدری نثار علی خان سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیںقوم کو تقسیم نہ ہونے دیں،وزیراعظم کی بلاول بھٹو پر تنقید پرحیران ہوں،اگر آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو وہ مودی پر نکالیں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو مشورہ ہے کہ ملک کیلئے کام کریں، تمام جماعتوں کو یکجا کریں اور دنیا کو پیغام دیں کہ اہم ایک ہیں کل وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر حیرانی ہوئی سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج تب ہی لڑتی ہے جب ان کو عوام سپورٹ کریں۔ مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہےمقبوضہ کشمیر کو آزادی بی جے پی اور کانگریس نہیں دے سکتی، پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں