Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارت سے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو دورہ پاکستان میں مہینہ نہیں لگےگا، میاں منشا

بھارت سے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو دورہ پاکستان میں مہینہ نہیں لگےگا، میاں منشا

معروف صنعت کار اور بینکار میاں محمد منشا نےکہا ہےکہ مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی، دنیا نے 2 بڑی جنگیں لڑیں، بالآخر امن کے راستے پر آنا پڑا، ہمیں بھی بھارت سے تعلقات ٹھیک کرکے تجارت پرکام کرنا چاہیے۔

لاہور چیمبرکےدورےکے موقع پر صنعت کاروں سے گفتگو میں میاں منشا کا کہنا تھا کہ غربت کا مقابلہ کرنے کےلیے آگے بڑھنا ہوگا، مجھے علم ہےکہ بھارت سے پس پردہ بات چل رہی ہے، اگر معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو پاکستان کا دورہ کرنے میں ایک مہینہ نہیں لگےگا۔

میاں منشا کا کہنا تھا کہ کرپٹ کرپٹ کی گردان چھوڑ کر ملک کو بچانا ہوگا، معیشت ٹھیک نہ ہوئی تو خدانخواستہ ایک اور بنگلا دیش بن جائےگا، نیب روز کسی نہ کسی کی پگڑی اچھال رہا ہوتا ہے،نیب کو بند کردینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نےجیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر اِنچیف میرشکیل الرحمٰن کو بے بنیاد مقدمے میں8 ماہ زیرِ حراست رکھا ، عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا ، اب اس زیادتی کا نیب سے کون پوچھےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی نجکاری سےممکن ہے، ریلوے، پی آئی اے اور ائیر پورٹس کی نجکاری کردیں، ادارے بہتر ہوجائیں گے، بیوروکریسی میں ریفارمز لانےکی ضرورت ہے، سرکاری اداروں سے غیر ضروری افرادی قوت کو گولڈن ہینڈ شیک دےکرفارغ کر دینا چاہیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=aRUOoZiiGmY&t=2s
Exit mobile version