139

عوام کو شراب اور نشے کے عادی حکمران نہیں چاہیے.بلقیس بیگم دورانی

موجودہ دور میں زیادہ تر سیاست دان شراب اور الکوہل کے عادی ہیں۔خاتون آرکیالوجسٹ

یورپ(چیف اکرام الدین سے)محکمہ میوزیم کی سابقہ آرکیالوجسٹ خاتون بلقیس بیگم دورانی نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں، کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے ملک اور عوام کی فکر کس سیاسی لیڈر کو نہیں ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے زیادہ تر سیاستدان شراب اور نشے کے عادی ہے شراب پینے والے اور نشے کے عادی حکمران عوام کی کیا خدمت کرے گی صوبہ میں جو کرپشن ،لوٹ مار اور لاقانونیت کا بازار گرم ہے اس پر سپریم کورٹ آف پاکستان، نیب، انٹی کرپشن، اور ایف ائی اے ادارے کیوں خاموش ہے کیا نیب کی آنکھوں پر پٹی بھاند دی ہیں محکمہ میوزیم سابقہ آرکیالوجسٹ خیبر پختونخواہ بلقیس بیگم نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا اور اردو گلوبل نیٹ ورک برطانیہ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نشے کے عادی افسران اہم سرکاری عہدوں پر نہیں رہ سکتا انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، نیب، اور تمام ایجنسوں سے مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت میں نشے کے عادی اور کرپشن میں ملوث افسران اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنائے اور جلد سے جلد احتساب کے کٹہرے میں پیش کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں