126

تنظیمی بحران: ایم کیو ایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو مذاکرات کی دعوت

ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ نے تنظیمی بحران کے خاتمے کے لیے فاروق ستار کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک ایک عمل کو کارکن بغور دیکھ رہے ہیں اور ہم کارکنوں کو جوابدہ ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اصول مقدم رہیں یہ ہمارا مؤقف ہے اور کسی بھی قسم کی تقسیم کو منظور نہیں کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کا پرچم، نشان اور دفتر سب ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تنظیم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ 5 فروری سے اب تک ہمارا آپ کا اور پارٹی کا بہت نقصان ہوچکا، خالد مقبول کی اسلام آباد سے واپسی پر کارکن اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سر جوڑ کر بیٹھیں گے، فاروق ستار کو بھی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں اور انہیں بالمشافہ بھی دعوت دیں گے۔

فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 26 مارچ کو جو فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے، توقع ہے کہ فاروق بھائی الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں