تاشقند(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تاشقند میں منعقدہ افغانستان امن کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے افغانستان میں داعش کی موجودگی اور منشیات کی پیداوارمیں اضافہ تشویش ناک ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ازبک صدر اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
دوسری جانب ازبکستان میں ہونے والی 2 روزہ افغان امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں افغان طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امن اعمل میں شامل ہوں۔اعلامیے کے مطابق طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار چھوڑ کرافغان حکومت کی امن پیشکش قبول کریں جبکہ امن کے خواہاں طالبان کو سیاسی عمل میں شامل کیاجائے۔کانفرنس میں شریک وفود نے افغان امن عمل کی مکمل حمایت اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں علاقائی تعاون پراتفاق کیا گیا۔
145