126

پتنگ کی چھینا جھپٹی میں نہیں پڑیں گے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی زیر صدارت اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے مشورہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے ایک بار پھر مصالحتی فارمولا پیش کیا۔

انہوں نے پارٹی سربراہ کے لیے الیکشن کرانے یا 30-35 رکنی رابطہ کمیٹی کے لیے الیکشن کرانے کی پیش کش کی۔

فاروق ستار نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت نہیں جانا چاہتے تاہم کارکنان نے عدالت سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مطالبے پر عدالت سے رجوع کریں گے لیکن عدالت نے حکم امتناع بڑھایا تو اس سے دست بردار ہوجائیں گے اور پتنگ کو لٹکنے نہیں دیں گے اور اس کی چھینا جھپٹی میں نہیں پڑیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ تو بہادر آباد والوں کو دی گئی ليکن ڈور کسی اور کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ کے تنازع سے متعلق دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا  کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق محفوظ کردہ مختصر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق محفوظ کردہ مختصر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں