ہائیکورٹ نے کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی نیب کی انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران نیب حکام سے پی ٹی آئی رہنما کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قائم علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے علیم خان کی نیب کی انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب علیم خان کی کمپنی کیخلاف3 مرتبہ انکوائری کرکے بند کرچکاہے،قانون کے مطابق 3مرتبہ بندکی گئی انکوائری دوبارہ نہیں کھولی جا سکتی،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو علیم خان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔
عدالت نے نیب حکام سے علیم خان کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کیمطابق کسی بھی کیس میں انکوائری کیلئے ایک سے زیادہ مرتبہ بلایاجاسکتاہے،عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی