لاڑکانہ: پیپلز پارٹی نے کالعدم تنظیموں کو دوسرے ناموں سے سیاست میں شامل کرنے اور الیکشن میں شرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نوڈیرو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خورشید شاہ، شیری رحمان، نیئر بخاری، آصفہ بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئندہ عام انتخابات اور کالعدم تنظیموں کو دوسرے ناموں سے سیاست میں شامل کرنے اور الیکشن میں ان کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی انجنیئرڈ الیکشن کو قبول نہیں کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی