اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکولز کو طالب علموں سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔ 120

وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار جی ایم چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری قومی خزانے پر بوجھ اور خلاف آئین ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ خصوصی مشیروں کا تقرر کریں اور تقرری سے آئین و قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اُسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں