خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق 122

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

منظور آفریدی فاٹا کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں، جن کا تعلق ایک تاجر خاندان سے ہے۔

وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔

مروجہ طریقہ کار کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔

پہلے مرحلے میں کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے اور اگر کمیٹی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک موزوں شخص کا انتخاب بطور نگراں وزیراعظم کرتا ہے۔

دوسری جانب صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ کے لیے بھی مشاورتیں جاری ہیں اور اب تک صرف خیبرپختوںخوا کی جانب سے ہی متفقہ نام سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں