شاہ محمود قریشی نے 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردیے
ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ ان کے لندن کے بینک اکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈز ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جب کہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا اور بہاولپور میں بھی انہوں نے 52 لاکھ کے 2 پلاٹ بیوی کو تحفے میں دیے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اہلیہ کے فارن اکاؤنٹ میں 26 ہزار 512 پاؤنڈز ظاہر کیے ہیں