لاہور کے قریب پھلرواں میں دو گروپوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل 139

لاہور کے قریب پھلرواں میں دو گروپوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

لاہور کے قریب پھلرواں میں دو گروپوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب پھلرواں گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے تھانہ برکی کی حدود پھلروان گاؤں میں لاٹھی گروپ اور شاطر گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے، اسی دشمنی کی بناء پر لاٹھی گروپ کے مسلح افراد نے تلخ کلامی کے بعد شاطر گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

5 افراد کے قتل کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں