مظفرگڑھ پولیس اور لائیو سٹاک کی قصاب کے خلاف بڑی کاروائی 119

مظفرگڑھ پولیس اور لائیو سٹاک کی قصاب کے خلاف بڑی کاروائی

مظفرگڑھ پولیس اور لائیو سٹاک کی قصاب کے خلاف بڑی کاروائی

مظفرگڑھ پولیس اور لائیو سٹاک کی بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے قصاب کے خلاف بڑی کاروائی۔بڑے بڑے ہوٹلوں پر بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت کی بڑی مقدار پکڑی گئی

مظفرگڑھ:(رپورٹ:میاں خالد ندیم بھٹی)مظفرگڑھ پولیس اور لائیو سٹاک کی بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے قصاب کے خلاف بڑی کاروائی۔بڑے بڑے ہوٹلوں پر بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔

گنیش واہ نہر کے ساتھ قائم قصاب کے غیر قانونی مذبح خانہ سے مردہ اور بیمار جانوروں کا12 من سے زائد گوشت برآمد کیا گیا۔.محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر شہزاد اور پولیس لائن کے ایس .ایچ. او کوثر عباس کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر 2 ا فراد کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

کافی عرصہ سے قصاب مظفرگڑھ شہر اور دیگر علاقوں کے بڑے بڑے ہوٹلوں کو مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کررہا تھا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتار 2 قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ گوشت کو تلف کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں