بے نظیر کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا: شیخ رشید 142

بے نظیر کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا: شیخ رشید

بے نظیر کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا: شیخ رشید

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور آصف زرداری کو فائدہ ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے چور ہیں انہوں نے جیل ہی جانا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا ان لوگوں سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، رانا ثناء بدبودار آدمی ہے وہ اس لیے بول رہا ہےکہ میں شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، دنیائے سیاست کا سب سے بڑا ڈاکو اگر پی اے سی کا چیرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند کا سب سے بڑا چور شہبازشریف ہے، چین جاکر پتا چلا شہبازشریف ان سب کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کو بھی ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ک زرداری کا لیول گول گپے والا، فالودے والا اور ویلڈنگ والا تھا، زرداری کھلے عام کہتے ہیں جیل ان کا دوسرا گھر ہے، زرداری بلاول کو سیاسی طور پر مروائے گا جس پر مجھے دکھ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ایک مثال دکھا دیں کہ کسی شخصیت کا وصیت نامہ کسی ملازمہ سے ملا ہو، بے نظیر بھٹو کی شہادت کا پوری دنیا کو نقصان اور آصف زرداری کو فائدہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں