انصاف کے نام پر اقتدار میں آنے والی جماعت تحریک انصاف کی حکومت کا کارنامہ
انصاف کے نام پر اقتدار میں آنے والی جماعت تحریک انصاف کی حکومت کا کارنامہ
سرکاری ہسپتالوں میں دوائیاں غائب ہسپتال عملہ کی مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ بدسلوکیاں
ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سرکاری ہسپتالوں میں دوائیاں غائب ۔مریض دوائی باہر میڈیکل سٹوروں سے لانے پر مجبور،
ہسپتال عملہ مریضوں کے ساتھ گندی زبان استمعال کرنے میں مصروف دوائیوں اور دیگر سہولیات کا پوچھنے پر عملے کا مریضوں سمیت انکے لواحقین اور صحافیوں سے غیر اخلاقی رویہ
سٹاف انچارج کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب ہمیں دوائیاں فراہم نہیں کر رہی ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں
کہ ایسی دوائی نہ لکھی جائے جو ہسپتال میں موجود نہیں عوام کا مطالبہ ہے
کہ گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتالوں کا نظام بہتر بنا کر ہمیں جائز سہولیات فراہم کرے کیونکہ تحریک انصاف ، عمران خان کو ووٹ ہم نے تبدیلی لانے کے لیے دیا تھا ناں کہ مصیبتوں پریشانیوں کے لیے
مریضوں کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کا عملہ کسی قسم کا تعاون نہیں کرتا ڈاکٹر کہتے ہیں
کہ اگر آپکو دوائی چاہیے تو باہر میڈیکل سٹوروں سے لا کر اپنے مریضوں کو لگوائیں گورنمنٹ ہمیں دوائیاں فراہم نہیں کر رہی
مریضوں کا مطالبہ ہے کہ انصاف کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار میں آئے ہوئے عمران خان اور انکے وزیر غریب عوام کو جائز سہولیات فراہم کریں غریب انسان تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے
یہ کیسی حکومت ہے جو غریب سے مفت سہولیات بھی چھین رہی ہے حکومت سے مطالبہ ہے
کہ غریب عوام کو جائز سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ہسپتال عملے کی بھی تربیت کی جائے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ اخلاقی زبان استمعال کریں7