Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی تدفین کردی گئی

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی تدفین کردی گئی

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری شاکراللہ کی تدفین کردی گئی

سیالکوٹ: بھارتی جے پور سینٹرل جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔

شاکر اللہ کی میت ان کے آبائی گاؤں جسر والا پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھارت میں قید پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیابعد ازاں شہید شاکراللہ کو جسروالا کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔
یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلا کت کے بعد بھارت میں ہر سطح پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور شدت پسندانہ رد عمل اختیار کیا گیا یہاں تک کہ بھارتی جیل میں موجود انتہا پسند بھارتی قیدیوں نے شاکر اللہ پر پتھروں سے حملہ کر کے اسے قتل کردیا تھا۔

Exit mobile version