115

سماجی برائی کے خلاف تھانہ جتوئی پولیس کی کامیاب کارروائی

سماجی برائی کے خلاف تھانہ جتوئی پولیس کی کامیاب کارروائی
رپورٹ(خالد ندیم بھٹی)سماجی برائی کے خلاف تھانہ جتوئی پولیس کی کامیاب کارروائی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او جتوئی عمران حمید ماڑھا کی ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر دبنگ انٹری 5قمارباز گرفتار6فرارہزاروں روپے،4موٹر سائیکل تاش برآمد مقدمہ درج کاروائی شروع،
تفصیل کے مطابق تھانہ جتوئی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عمران حمید ماڑھا نے اپنی ٹیم جس میں غلام عباس بلہ کرائم فائٹر،محمد رفیق،محمد عامر،ندیم شامل تھے نواحی موضع ٹھٹھہ چنڈیر میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا تو 5جواری جوا کھیلتے ہوئے موقع پر پکڑے گئے جبکہ 6فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
گرفتار ہونے والوں میں محمد سیفل مرکنڈ،محمد رفیق مرکنڈ،غلام حیدر،محمد نواز اور محمد صادق جبکہ فرار ہونے والوں میں ڈھول،اکرم،فاروق،شکور،جمیل اور مظفرشامل ہیں جواریوں سے10ہزار500نقد 4موٹر سائیکل،4عدد موبائل فون،2عدد قومی شناختی کارڈ،ایک عدد چٹائی اور52پتے تاش برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او جتوئی نے کرائم فائٹر غلام عباس بلہ کو محنت اور بہادری پر شاباش دی جبکہ مفرور ملزمان کے گرفتاری کیلئے ٹیمیں راوانہ کردی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں