106

آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے تھانہ چھانگا مانگا کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔

آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے تھانہ چھانگا مانگا کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔

قصور ( رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک نے تھانہ چھانگا مانگا کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،ڈی پی اوقصور عبدالغفاقیصرانی،ڈی ایس پی چونیاں نعیم احمد ورک اور دیگر افسران نے آر پی او شیخوپورہ کا استقبال کیا جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں کے افراد نے پھولوں کی پتیاں اور گلدستے پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آر پی او شیخو پورہ ریجن نے نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس

عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر کوشاں ہے اور اسکے ساتھ ساتھ جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید اور موثر طریقہ اختیار کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا مزید کہا کہ پولیس کے جوان امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کررہے جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گااور ہماری قربانیوں کو عوامی سطح پر اسی جذبہ کیساتھ سراہا جائے جس جذبے کیساتھ ہمارے

جوانوں نے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا،ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس تمام تر میسر وسائل کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے، پولیس کے رویہ میں تبدیلی کیلئے تھانہ کی سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا شہریوں کیلئے نئے تھانے کا افتتاح کردیا گیا ہے

اب تھانہ میں تعینات پولیس اہلکار نئے جذبہ کیساتھ لوگوں کی خدمت کریں اور شہریوں کی جان ومان کی حفا ظت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ڈی پی اوقصور نے تھانے کی نئی 4منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور عمارت کے متعلق بریفنگ دی،

قبل ازیں آر پی اوشیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک کی زیر صدارت پولیس افسران واہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی، ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی،تقریب کے دوران آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں

اور جرات اور شجاعت کی مثال ہیں اور ایسے افسروں اور اہلکاروں حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔تقریب میں آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے بہترین کاکردگی پرپولیس افسران واہلکاروں میں نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں