Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کی سفیربرائے جاپان ایمبیسی یوجی ٹوکیا سے ملاقات

چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کی سفیربرائے جاپان ایمبیسی یوجی ٹوکیا سے ملاقات

چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کی سفیربرائے جاپان ایمبیسی یوجی ٹوکیا سے ملاقات

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) :چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی نے جاپانی سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ مسٹریوجی یوکیٹا سے جاپان کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین پیف نے جاپانی سفیر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی میدان میں تاریخی کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین پیف نے بتایا کہ کس طرح

پنجاب بھر کے دوردرازاور پسماندہ علاقوں کے 2.6ملین مستحق طلباء اورطالبات پیف کے مفت اور معیاری تعلیمی منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ جوکہ پیف پروگرامزایف اے ایس(FAS)کے تحت کل 3,766 رجسٹرڑسکولزمیں 1,931,450 بچے اور ای وی ایس ( EVS) کے تحت کل رجسٹرڈ سکولز1,636 میں 462,737 جبکہ این ایس پی( NSP) تحت کل رجسٹرڑسکولزمیں 286,378 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔پیف کے لیے قابل فخربات یہ ہے کہ

مستفیدہونے والے اسٹوڈنٹس میں سے 46 فیصد لڑکیاں ہیں جوکہ تعلیم نسواں کے ضمن میں ایک حوصلہ افزء بات ہے۔مزیدبراں پیف خاص طورپراقلیتوں کواس مفت تعلیمی منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ملاقات میں جاپانی سفیربرائے اکنامکس

اینڈ ڈپلائمنٹ مسٹریوجی یوکیٹا نے بتایا کہ کس طرح جاپان جائکا(Japan Interional Cooperation Agency, JICA) کے ذریعے پاکستان میں فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ میں موئثر کرداراداکررہاہے۔ علاوہ ازیں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں تعلیمی شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




Exit mobile version