چولستان کے جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر
فورٹ عباس(رپورٹ :ابو حمزہ ساجد ) چولستان کے جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کی ملی بھگت سے مروٹ میں چولستان کے جنگلات کی سرِعام کٹائی۔ افضل وریاہ کا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ، بہاولنگر ،فورٹ عباس،
مروٹ کے گرد ونواح چولستان کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کا دھندہ بھی عروج پر سرِعام محکمہ جنگلات کے ملازمین کی ملی بھگت سے چولستان کے جنگلات کی چوری کی جا رہی ہے اگر باغ کے مالی ہی باغ کو اجاڑنا شروع کر دیں تو وہ باغ کیسے رہے گا۔
پاکستان امن تحریک کے ضلعی صدر بہاولنگر محمدافضل وریاہ نے وزیرِاعلیٰ اور وزیرِاعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیرِاعظم کا گرین اینڈ کلین پروگرام ہے اور دوسری طرف محکمہ جنگلات کے افسران رو کنے کی بجائے خود چند پیسوں کی
خاطر جنگلات کی کٹائی کر و ا ر ہے ہیں۔چولستان کا جنگلات ختم کردیا گیا، اب تو مختلف بھٹوں پر بھی آگ جلانے کے لیے چولستان کا جنگلات فروخت ہونے لگا، محکمہ جنگلات کے ملازمین تنخواہوں سے
زیادہ منتھلیاں لے رہے ہیںاور انہوں نے مزید کہا کہ فورٹ عباس کے جنگلات کا کوئی والی وارث نہیں ہے اور اگر جنگلات کی کٹائی کو نہ روکا گیا تو نئے درخت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جب ہم درختوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو نئے پودوں کی کیسے نشونماءکریں گے ،عملہ جنگلات کو صراط مستقیم پر لانے کے لیے ان پر سخت ہاتھ ڈالنا پڑے گا۔