103

جب تک اللہ تعالیٰ نے عزت دی مریضوں کی بھلائی اور ڈاکٹرزکے حقوق کے لیے محنت کرتا رہوں گا

جب تک اللہ تعالیٰ نے عزت دی مریضوں کی بھلائی اور ڈاکٹرزکے حقوق کے لیے محنت کرتا رہوں گا

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)جب تک اللہ تعالیٰ نے عزت دی مریضوں کی بھلائی اور ڈاکٹرزکے حقوق کے لیے محنت کرتا رہوں گامیری نیت صاف ہے اور میراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ ڈسٹرکٹ قصور کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے کسی بھی ڈسٹرکٹ میں YDAکو چلاناانتہائی مشکل کام ہے لیکن میرے پاس ڈی ایچ کیو ہسپتال اورقصور کے




تمام ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بہت قابل اور محنتی ڈاکٹرز پر مشتمل بہترین ٹیم ہے جو دن رات مریضوں کی بہتری کیلئے کا م کررہی ہیںان خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد طاہر شاہین نے ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن قصور کے بلامقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈاکٹروں سمیت صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قصور کے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوںمیںYDAکو دوبارہ فعال کر

دیا گیا ہے بہت جلد اس کے اچھے نتائج آئے گے جس سے مریضوں کا بہتر علاج ہو سکے گاپچھلے ایک ماہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بغیر ایم ایس کے چل رہا ہے سی او ہیلتھ قصورڈاکٹر نذیر احمدکو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے پچھلے چند ماہ سے ہسپتال سمیت محکمہ صحت دن بدن زوال کا شکار ہو رہا ہے میری ڈی سی قصوراظہر حیات اور سی ایم پنجاب عثمان بزدار اور منسٹری ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشدسے گزارش ہے کہ قصور میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے مسائل کا جلد ازجلد حل نکالا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں