96

قصور اور نواح میںچوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

قصور اور نواح میںچوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)قصور اور نواح میں راہزنی کی مختلف چار وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں کی رقم ،موٹرسائیکل اوردیگر سامان لوٹ لیا۔ریسکیو آفس قصور کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار قربان بیگ اور رضوان بیگ سے مجموعی طور پر پنتالیس ہزار کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لئے اورراجہ جنگ نہر کے قریب چار ڈاکووں نے کار سوار سجاد حسین سے




چھبیس ہزار کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے جبکہ مصطفی آباد کے علاقہ تھہ نرسری کے قریب چار ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد سرور سے پچیس ہزار کی رقم اور ایک موبائل فون لوٹ لیا اور سرہالی کلاں کے قریب تین ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار محمد یونس سے موٹرسائیکل اور ایک موبائل فون لوٹ لیا ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں