96

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کا وی ٹی آئی کے تمام شعبوں کا تفصیلی وزٹ

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کا وی ٹی آئی کے تمام شعبوں کا تفصیلی وزٹ

بہاول نگر (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد )ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس سے بیروزگاری کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے کیونکہ سکلڈ لیبر اور فنی تعلیم سے آراستہ نوجوان صنعتوں اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں سے کاروبار کی

ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ بہاول نگر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر پرنسپل وی ٹی آئی ظفر عباس کھچی اور ایگزیکٹو ممبر ٹی ایم سی وی ٹی آئی محمد افضل گوہیر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے وی ٹی آئی کے تمام شعبوں کا تفصیلی وزٹ کیا




اور زیر تعلیم سٹوڈنٹس سے سہولتوں اور تعلیمی معیار سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ پرنسپل وی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو تمام ٹریڈز اور شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں