88

قصور کے نواح گاؤں نظام پورہ روڈ جو عرصہ دراز سے تقریباایک کلو میٹر کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصور کے نواح گاؤں نظام پورہ روڈ جو عرصہ دراز سے تقریباایک کلو میٹر کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ) قصور کے نواح گاؤں نظام پورہ روڈ جو عرصہ دراز سے تقریباایک کلو میٹر کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے چند ماہ قبل اس کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھاجو محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے محکمہ روڈ پر پتھر ڈال کر ایک ماہ سے غائب ہے

قصور کے نواح گاؤں نظام پورہ روڈ جو عرصہ دراز سے تقریباایک کلو میٹر کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
قصور کے نواح گاؤں نظام پورہ روڈ جو عرصہ دراز سے تقریباایک کلو میٹر کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جس کی وجہ سے سڑک پر سفر کرنا چیلنج بن چکا ہے ہر روز گزرنے کے ساتھ وبال جان بنتا جا رہا ہے سڑک بنانے کا مقصد زمینداروں کی منڈیوں تک رسائی آسان بنانا تھاٹوٹ پھوٹ پر مرمت کا کام تو جاری کیا گیا

مگر محکمہ کی جانب سے صرف بڑے بڑے پتھر ڈال کر رائے فرار اختیار کرتے ہوئے لوگوں کےلئے وبال جان بنا دیا ہے جہاں حادثات معمول بن گئے ہیں وہی زمینداروں اور لوگوں کی گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے سمیت دیگر نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے

لوگ پھنسے رہتے ہیں گدھا گاڑی کے ذریعے منڈیوں تک سامان لیجاناناممکن ہو گیا ہے مریض کوکسی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال بھی نہیں پہنچایا جاسکتا ہے لوگوںنے ڈپٹی کمشنرقصورجناب اظہر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکرمجرمانہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی سمیت روڈ کو جلداز جلد مرمت کے احکامات جاری کیے جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں