گزشتہ ادوار میں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، امجد علی خان
میانوالی (رپورٹ:نوید ملک ) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امور امجد علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا اور ہمیں حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معاشرہ کے انتہائی غریب یتیم بیواؤں بے گھر معذور اور بے روزگار افرادکیلئے 190 ارب روپے کی خطیر لاگت سے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اس پروگرام سے معاشرہ کے ان محروم طبقات کو ریلیف ملے گا اور ان کا لائف سٹائل تبدیل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 پپلاں کے ہال میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور تحصیل ویلفیئر کونسل پپلاں کے اشتراک سے تحصیل پپلاں کی معذور خواتین کو سلائی مشین تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ملک اعجاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور صدر تحصیل
ویلفیئر کونسل رانا محمد اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ممبر قومی اسمبلی نے اس موقع پر معذور خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ مجموعی طور پر 28خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر معاشرہ کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے رانا محمد اکبر اور تحصیل ویلفیئر کونسل کی خدمات کو سراہا۔ اور انہیں اس کارخیر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ
حکومت مالی بحران کے دہانے پر کھڑی ملکی معیشت کے استحکام کیلئے شبانہ روز کوششوں میں مصروف ہے اور چند ماہ کے مختصر عرصہ میں ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل صورت حال ہے لیکن انشاء اللہ چند ماہ بعد عوام خوشحالی اور ترقی کا پائیدار دور شروع ہونے والا ہے ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ میانوالی میں
احساس پروگرام کے تحت 4 سے 6 سال کے بچوں کے کفالت کیلئے دار الاحساس ادارہ قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں پر یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میانوالی میں تعلیم اور صحت کے شعبہ کو خصوصی طور پر فوکس کررہے ہیں َ ممبرقومی اسمبی امجد علی خان نے کہا کہ آئندہ تحصیل پپلاں کو خصوصی فوکس کرونگا۔ اور
علاقہ کے لوگوں کی مشاورت سے بہتری کیلئے اقدامات کرونگا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور صدر تحصیل ویلفیئر کونسل پپلاں رانا محمد اکبر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اور معذورافراد کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا
بھی دور ہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں صفائی کی ناگفتہ بہہ صورتحال پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور سی ای او ایجوکیشن کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے
یونین کونسل کھولہ، خانقاہ سراجیہ میں سوئی گیس فراہمی کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سیکرٹری ویسٹرن ریجن سعودی عرب ملک امجد اعوان اور انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ اظہر شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ cممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ ضلع میانوالی کی عوام کیلئے میانوالی سے لاہور ایکسپریس ٹرین چلائی جارہی ہے جس کا جلد افتتاح ہوگا۔ انہوں نے ٹرین کی ٹائمنگ سے متعلق بھی لوگوں سے رائے لی