تمام عدالتی بیلفان اور تعمیل کنندگان کو اپنے کام میں مزید تیزی اور بہتری لانا ہوگی ، جاوید الحسن چشتی
میانوالی (رپورٹ:نوید ملک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد جاوید الحسن چشتی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی جوڈیشل کمپلیکس پپلاں اور جوڈیشل کمپلیکس عیسی خیل کے تمام عدالتی بیلفان اور تعمیل کنندگان کو معزز عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے موٹرسائیکلزکی تقسیم سے نہ صرف دور دراز علاقوں میں عدالتی نوٹسز،وارنٹس اور ثمنات کی تعمیل میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ یہ عمل بروقت بھی مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس
میانوالی جوڈیشل کمپلیکس پپلاں اور جوڈیشل کمپلیکس عیسی خیل کے چون عدالتی بیلفان اور تعمیل کنندگان کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئے موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر سول جج سول ڈویژن مسعود اختر کیانی، سینئر سول جج کریمنل ڈویژن شفقت سعید گوندل اور سینئر سول جج فیملی ڈویژن محمد اشرف گوندل بھی موجود تھے،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی نے کہا کہ تمام عدالتی بیلفان اور تعمیل کنندگان کو اپنے کام میں مزید تیزی اور بہتری لانا ہوگی
اور تمام علاقوں میں بروقت عدالتی نوٹسسز،وارنٹس اورثمنات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ موٹرسائیکلز لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آپ کو دیے جا رہے ہیں یہ موٹر سائیکل آپ لوگوں کے پاس ایک قومی امانت ہیں اور ان کا آپ نے اسی طرح استعمال اور خیال کرنا ہے جس طرح آپ اپنی ذاتی اشیاء کا کرتے ہیں اس موقع پر عدالتی بیلفان اور تعمیل کنندگان نے معزز لاہور
ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کا کے انشاء اللہ وہ پہلے سے زیادہ متحرک ہوں گے اور اپنی محنت کے ساتھ مستعد انداز میں اپنی قومی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور انشاء اللہ کبھی بھی معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا