81

ڈی پی او کی طرف سے محکمانہ انکوائری کرنے کے بعد ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ملازمین کو سزائیں

ڈی پی او کی طرف سے محکمانہ انکوائری کرنے کے بعد ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ملازمین کو سزائیں

شیخوپورہ (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)شیخوپورہ۔ ڈی پی او کی طرف سے محکمانہ انکوائری کرنے کے بعد ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ملازمین کو سزائیں اور جرمانے۔ ۔ 22 پولیس ملازمین کو نوکری میں غفلت برتنے پر سزائیں دی گئیں ہیں۔
جن میں 1 انسپکٹر،2 سب انسپکٹر، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔




انسپکٹر زاہد سلیم کو سنشور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر حسین کو سنشور، سب انسپکٹر افتخار احمد کو تین ماہ سروس ضبط، سب انسپکٹر انتخاب محمود کو ایک سال سروس ضبط کی سزا دی گئیں۔
اے ایس آئی محمدعباس 3 ماہ، اے ایس آئی محمداکبر کو 6 ماہ اور اے ایس آئی طارق محمود کو 6 ماہ سروس ضبط کی سزا ملی۔




کانسٹیبل امیر حمزہ، استخار احمد، محمد یاسین، اصغرعلی، عاقب، محمد علی، علی سمیرز، سید علی، محمد وقار، شرجیل احمد اور عادل محمود، ناقص کارگردگی پر جرمانے کی سزائیں دی گئیں ہیں۔
کانسٹیبل مظفر حسین کو نوکری سے مسلسل غیر حاضری پر جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں