69

کشمیر کی تحریک آزادی کو بندوق کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا سینئر مہر محمد شریف

کشمیر کی تحریک آزادی کو بندوق کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا سینئر مہر محمد شریف

قصور (رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)آرڈینینس370کاخاتمہ کرنا مودی سرکار کی گھٹیا سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے عالمی برادری انڈیا کو نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے سے روکے۔ پریس کلب قصور کی متفقہ قرارداد۔قصورگزشتہ روز پریس کلب قصور کا ھنگامی اجلاس طلب کیا گیا اجلاس کی صدارت




صدر پریس کلب مہر محمد شریف نے کی اس اجلاس میں سلیم بلوچ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متقفہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد میں انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کو ختم۔کرنے کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ برصغیر کا اھم ایشو کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا گیا




اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے چئرمین پریس کلب اجمل شاد نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بندوق کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا سےسینئر صحافی مہر محمد جاوید نے کہا کہ بھارتی سرکار کی گھناﺅنی سازش ہے مودی کی گھٹیا سوچ سے ساری دنیا مقبوضہ کشمیر کے حق میں کھڑی ہے




نہتے کشمیریوں کے اوپر درندگی کرنا قابل افسوس ہے معصوم بچوں کو بے رحمی سے شہید کرنا انسانیت نہیں سینئر صحافی طارق محمود جٹ نے کہا کہ آرڈینینس370کا خاتمہ کرنا مودی سرکار کی گھٹیا سوچ ہے ایسے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے سے کچھ نہیں بگڑنے والا پوری قوم ان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے صدر پریس کلب حاجی محمد شریف نے کہا کہ او آئی سی بھی




اپنا کردا ر ادا کرے ہماری حکومت کو بھی چاہیئے عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اُٹھاتی رھے سینئر صحافی تکریم۔علی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری مظلومین کے ہر دکھ درد میں




برابر کے شریک ہیں جنرل سیکریٹری اسلم خان نے کہا کہ مودی کے اس غیر قانونی اقدام پر تمام ممالک ڈٹ کر مذمت کریں کیونکہ ایسے کسی بھی دور میں یا ملک میں غیر قانونی حرکت نہیں کی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں